17 ستمبر 2012 - 19:30

کابل… افغانستان میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں نو غیرملکیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ابنا: سیکورٹی حکام کے مطابق کابل میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمرکزی ہائی وے پرخود کش حملہ کیا گیا جس میں پرائیوٹ کمپنی کے9 غیرملکی ملازمین سمیت10افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ افغان عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی نے خود کش حمل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،، حز ب اسلامی کے ترجمان زبیر صدیقی کے مطابق خاتون حملہ آور نے خود کو ائیر پورٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

.....

/169